اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت نے کہا کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے میں شامل ہیں اور تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اس معاملے کی پیروی کرتے رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے دلائل اور نظریات لکھنا چاہتے ہیں۔ اگر ٹیکنالوجی بالخصوص ای وی ایم کا مثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہت سے مسائل کا حل ہے۔ ٹیکنالوجی ہمیشہ موجود رہی ہے۔ یہ ایک متنازعہ اور چیلنجنگ انتخابی عمل میں ابہام، اختلاف اور الزامات کو کم کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی عمل میں شفافیت لانے میں مدد ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہمارا اب تک ادھورا خواب پورا کر سکتی ہے۔