199
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر بڑھنے لگی اور ڈالر 203.86 روپے پر بند ہوا۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید بڑھ کر 205.10 روپے تک پہنچ گیا۔
انٹربینک مارکیٹ کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں ایک روپے 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔