ایران، پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں

یہ بھی پڑھیں

عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے آگے بڑھے،او آئی سی

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران، پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر شہزادہ فیصل نے وزرائے خارجہ کو غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف سعودی موقف سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے نفاذ پر زور دیا۔او آئی سی کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو جنگی جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔شہزادہ فیصل نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور غزہ پر بمباری کے دوران شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔او آئی سی نے غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca