ایشیا کپ ،سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے، رپورٹ

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ منتقل ہونے پر 50 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایشلے ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کی میزبانی سے بھاری آمدنی کی توقع ہے، اس لیے ان کی کوشش ہے کہ ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے۔

ایشلے ڈی سلوا نے کہا، "ہمارا ملک معاشی بحران کی زد میں ہے، اور ملک میں آنے والا ہر ڈالر ہمارے لیے اہم ہے۔” بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم سری لنکا کے دورے کے لیے کولمبو میں موجود ہے جس سے آئی لینڈرز کی ایشیا کپ کی میزبانی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کے پانچ مکمل ممبران بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ ایک ملک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل ہوگا جب کہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca