ای سی ایل میں ترامیم پر اعتراضات دور کرنے کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت

سپریم کورٹ نے حکومت کو ای سی ایل میں ترامیم پر اعتراضات دور کرنے اور ترامیم کو قانون میں لانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

سپریم کورٹ میں حکومتی شخصیات کی تحقیقاتی اداروں میں مبینہ مداخلت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت کو ای سی ایل میں ترمیم کو قانونی شکل دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ عدم تعمیل کی صورت میں حکم جاری کرے گی۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نکال دیا گیا جو سپریم کورٹ نے شامل کیا تھا۔ نیب کیسز کے نام ای سی ایل میں کس کے شامل ہیں؟

چیف جسٹس کے استفسار پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ نیب سوچ کر ہی نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہتا ہے۔ نیب کا ہر کیس کرپشن سے متعلق ہے لیکن نیب ہر ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کرتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن کے ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ بہتر ہوتا کہ ہر کیس کا الگ الگ نام دیتے۔ حکومت کہتی ہے کہ بیرون ملک جانا بنیادی حق ہے۔ اگر ایسا ہے تو ای سی ایل کا کیا جواز ہے؟

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری رائے میں ای سی ایل نہیں ہونی چاہیے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیس میں ذاتی رائے لینے نہیں جاؤں گا۔ عدالتی حکم سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں تاہم ایک ہفتے میں مناسب کارروائی کریں۔ ہم اس وقت ایگزیکٹو پاور میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔

جسٹس منیب اختر کا استفسار: پچھلی تاریخوں سے ای سی ایل میں ترامیم کے نفاذ کا فیصلہ کس نے کیا؟ ایک سوال کے جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ ناموں کو ہٹانے اور انہیں پچھلی تاریخوں سے لاگو کرنے کا فیصلہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca