سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی تاہم بابر اعظم کے ساتھ امام الحق بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کبھی بھی ٹریننگ کا موقع نہیں گنواتے، یہی چیز بابر کو دوسرے کھلاڑیوں میں نمایاں کرتی ہے۔
پاکستانی ٹیم کا کیمپ ابھی شروع نہیں ہوا تاہم کپتان بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کر رہے ہیں۔ وہ صبح تربیت کے لیے پہنچ جاتا ہیں
اوپنر امام الحق بھی انفرادی ٹریننگ کے لیے ان کے ہمراہ ہوتے ہیں
بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق کو وہاب ریاض نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولڈ کیا جب کہ بابر اعظم اور امام الحق کو بھی تھرو ڈان کی تربیت دی گئی۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون جبکہ ٹیسٹ میں چوتھے بلے باز بابر اعظم نے سلیب کی مدد سے خصوصی ٹریننگ کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم نے بانس سے بیٹنگ پریکٹس کرائی ۔