اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بابو سر ٹاپ آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم شاہراہ کاغان کو ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق بابو سر ٹاپ آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بابو سر ٹاپ آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم شاہراہ کاغان کو ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق شاہراہ کاغان سے بھاری گلیشیئر اور ملبہ کاٹ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ سیاح کاغان ہائی وے پر بابو سر ٹاپ تک جا سکتے ہیں۔
این ایچ اے حکام کے مطابق بابوسر ٹاپ سے برف ہٹا کر سیاحوں کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق بابو سر ٹاپ آنے والے سیاح محتاط رہیں اور موسم کے لحاظ سے بابو سر ٹاپ کی چوٹی اور گرد و نواح کے پہاڑوں پر اب بھی چھ سے سات فٹ برف موجود ہے جسے پگھلنے میں مزید 2 ماہ لگیں گے۔
دوسری جانب بابوسر اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد دیوانہ وار برفانی راہداریوں سے ہوتے ہوئے بابوسر ٹاپ پہنچ چکی ہے۔
سطح سمندر سے 13,700 فٹ بلندی پر واقع بابوسر پاس اکتوبر سے جون تک برف باری کی وجہ سے سیاحوں کے لیے ناقابل رسائی رہتا ہے۔