اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) پنجاب حکومت کی بجلی بچانے کی مہم کے تحت آج صوبے بھر کی مارکیٹیں بند رہیں گی۔
ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے مسلسل دوسرے روز بھی بازاروں میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران اوقات کار کی خلاف ورزی پر 30 دکانیں اور 10 ہوٹل سیل اور دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔
دریں اثناء بجلی بچاؤ مہم کے تحت آج مارکیٹیں بند ہونے سے صوبے بھر کے تاجر پریشان ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ عید قریب آنے کے باوجود بازار بند ہیں جس سے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں توانائی بحران کے باعث مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار بھی محدود کر دیے گئے ہیں۔