بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے، آئی ایم ایف کی مشاورت سے ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے 9200 ارب کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر آئندہ مالی سال میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 1900 ارب مزید جمع کرے گا، میوچل فنڈز، نان فائلرز کے لیے حقیقی سرمایہ کاری ٹرسٹ پر 30 فیصد سے زائد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فنانس بل تیار کر لیا گیا جس کے مطابق بجٹ میں امپورٹڈ لگژری اشیا پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا، پراپرٹی سیکٹر میں لین دین کرنے والے نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس دگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح نان فائلرز کے لیے پرائز بانڈز کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، نان فائلرز کے لیے پلاٹوں کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس دگنا کر دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com