وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
اپریل میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔