176
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی حکم کی عدم تعمیل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف الیکشن کمیشن اور وفاق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر عدالتی احکامات نہ ماننے پر توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے اس حوالے سے درخواست تیار کرلی گئی ہے جو عدالت میں دائر کی جائے گی۔