بھائی کا بہن پر خونی وار‘‘ ہالو واٹر فرسٹ نیشن کی سحر لرزہ خیز بن گئی 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے صوبہ مانٹوبا کی ہالو واٹر فرسٹ نیشن کمیونٹی جمعرات کی صبح اچانک دہشت و خون ریزی کی لپیٹ میں آ گئی۔ 

آر سی ایم پی (RCMP) کے مطابق 26 سالہ ٹائرون سمارڈ نے مبینہ طور پر چاقو سے حملے کرتے ہوئے اپنی 18 سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور سات دیگر افراد کو زخمی کر دیا۔ابتدائی اطلاع مقامی سیفٹی افسر نے علی الصبح چار بجے کے قریب پولیس کو دی کہ ایک گھر میں خونی حملہ ہوا ہے اور ملزم فرار ہو چکا ہے۔ دو گھنٹے بعد ایک اور مقام سے زخمیوں کی خبر ملی تو کئی ڈویژنوں کی پولیس فورس ہالو واٹر پہنچ گئی۔ افسران کو متعدد افراد خون میں لت پت ملے۔ زخمیوں کی عمریں 18 سے 60 برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم ٹائرون سمارڈ حملے کے بعد ایک گاڑی چرا کر کمیونٹی سے فرار ہوا۔ صبح 6:50 بجے بلیک ریور فرسٹ نیشن کے قریب پروونشل روڈ 304 پر ایک آر سی ایم پی کروزَر سے اس کی ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک اور خاتون پولیس افسر شدید زخمی ہو گئیں۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق افسر کی جان خطرے سے باہر ہے۔مانٹوبا آر سی ایم پی کے سپرنٹنڈنٹ روب لاسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ > ’’افسر نے اندھیری سڑک پر غیر معمولی جرات دکھائی۔ اگر اسی لمحے خطرہ نہ روکا جاتا تو آج پورا دن پولیس کے لیے کڑی آزمائش بن جاتا۔‘‘چھ زخمی ایمبولینس کے ذریعے وِنّی پَیگ کے ہیلتھ سائنسز سینٹر پہنچائے گئے، دو مریض ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل ہوئے۔ اسپتال نے   کوڈ اورنج  (ہنگامی الرٹ) نافذ کر کے آپریشن تھیٹر فوری طور پر متاثرین کے لیے خالی کرا لیے۔ ایک مریض کی سرجری ہو چکی، دیگر زیرِ علاج ہیں۔متاثرہ شہری مائیکل ریون کے بچے، جوردن ہیملٹن اور کرسٹی ولیمز نے اسپتال کے باہر بتایا کہ ان کے والد گھر پر سو رہے تھے جب حملہ آور اندر گھس آیا اور بار بار وار کیا، حتیٰ کہ پھیپھڑا زخمی ہو گیا ’’یہ ہالو واٹر میں کبھی نہیں ہوا، پورا گاؤں لرز اٹھا ہے،‘‘ 

 حکومتی ردِعمل

مانٹوبا کے وزیرِ اعلیٰ واب کینو نے زخمی پولیس افسر کو ’’ہیرو‘‘ قرار دیا  ’’اس نے ایک شخص کو روک کر بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے بچایا۔ ہم اس کے شکر گزار ہیں۔‘‘چیف لیری بارکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ’’یہ ہمارے لیے المیہ ہے، میں کمیونٹی سے گزارش کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کے لیے دعا کریں اور حوصلہ بڑھائیں۔‘‘پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور متاثرین ایک دوسرے کو جانتے تھے، تاہم مزید حقائق اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پروونشل روڈ 304 کو کئی گھنٹے بند رکھنے کے بعد شام پانچ بجے کھول دیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔