ایک بھارتی خاتون نے فلموں اور ڈراموں کے معروف اداکار منوج بوہرا پر کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ریئلٹی شو بگ باس اور لاک اپ کا حصہ رہنے والے اداکار منوج بوہرا نے 40 سالہ خاتون کو دھوکہ دیا۔
خاتون نے ڈرامہ اور فلم کے اداکار منوج بوہر عرف کرنویر بوہرا کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے ڈھائی فیصد منافع دینے کا وعدہ کرکے رقم لی اور واپس نہیں کی۔
خاتون نے دعویٰ میں دعویٰ کیا کہ کرنویر نے 10 ملین روپے واپس کردیے ہیں لیکن 19.9 ملین روپے واپس کرنے باقی ہیں لیکن جب بھی میں نے اپنے پیسوں کا مطالبہ کیا تو اداکار اور ان کی اہلیہ نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور کرنویر اور اس کی بیوی کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا۔