بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے کیا کرنا پڑتاہے،پریانکا چوپڑانے بتا دیا

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی سپر سٹار پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کیلئے ‘جگاڑ ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں خوبرو اداکارہ نے بھارتی اور امریکی فلم نگریوں میں کام کرنے کے تجربے کے درمیان فرق کے بارے میں بات کی۔

انٹرویو میں جب پریانکا سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کا موازنہ کیسے کریں گی؟ تو انہوں نے جواب دیا، میرا خیال ہے کہ ہر ملک عمومی طور پر مختلف ہوتا ہے، ہر جگہ اپنے ثقافتی طریقے ہوتے ہیں جنہیں ہم پسند کرتے ہیں اور جس طرح ہم کام کرتے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بڑا فرق جو میں نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے درمیان دیکھا وہ یہ ہے کہ ہالی ووڈ میں بہت زیادہ دستاویزی کام ہوتا ہے، ایک دن میں آپ کو 100 ای میلز موصول ہوں گی، وقت کا تعین بہت سختی سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں بہت زیادہ ’جگاڑ‘ ہوتا ہے اور کام کر لیتے ہیں، ہم کچھ زیادہ رومانٹک ہوتے ہیں جیسے کہ ’ارے ہو جائے گا‘، ’کر لیں گے‘ لہٰذا کام کرنے کا طریقہ کافی مختلف ہوتا ہے لیکن یہ ہر ملک کی خصوصیات کا بھی حصہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہماری تخلیق بعض اوقات بہت زیادہ قدرتی ہو سکتی ہے، یہ وہ بڑا فرق ہے جو میں نے دیکھا ہے ورنہ دنیا بھر میں فلم سازی ایک ہی زبان بولتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca