بیلجیم کا فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ

 اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) بیلجیم نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی اسرائیل کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بیلجیم کے وزیرِ خارجہ میکسم پریوو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ رواں ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف 12 سخت پابندیاں قومی سطح پر نافذ کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرنا ہے۔وزیرِ خارجہ کے مطابق ان پابندیوں میں شامل ہیں  غیر قانونی اسرائیلی بست سے مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا از سرِ نو جائزہ، اسرائیلی پروازوں اور ٹرانزٹ پر پابندی اور دیگر اقتصادی اور تجارتی اقدامات۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندیاں اسرائیلی عوام کے خلاف نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں تاکہ اسے بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی پاسداری پر مجبور کیا جا سکے۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یہ اقدامات فلسطین خصوصاً غزہ میں جاری انسانی المیے  اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ردعمل کے طور پر کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ بیلجیم سے پہلے **فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا** بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور امکان ہے کہ اس ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان ممالک کی جانب سے بھی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔