اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ہڑتال کو ٹالنے کی ایک اور کوشش کے پیش نظر، اونٹاریو کے تعلیمی کارکنان اور فورڈ حکومت ثالثوں کی مدد سے پیر کو ایک بار پھر مذاکرات شروع کریں گے۔
ولیم کپلن، جنہوں نے 2019 میں مذاکرات کے ذریعے دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدہ کیا تھا، اس بار بھی ثالث کا کردار ادا کریں گے۔ایک بار پھر ان کا ارادہ دونوں فریقوں کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کا ہے۔ اگرچہ دونوں جماعتوں کی پیر اور منگل کو ملاقات طے تھی لیکن یونین کی درخواست پر بدھ کو شامل کیا گیا۔
CUPE کی اونٹاریو اسکول بورڈ کونسل آف یونینز (NOSBCU) کی صدر لورا والٹن نے کہا کہ ان کے ساتھی کارکنان پورے اونٹاریو میں ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جہاں ان کی رقم کاٹ نہ جائے جیسا کہ گزشتہ دہائی میں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب مہنگائی کی وجہ سے ان کے الاؤنسز ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثالث کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔