اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیڈین وزارت دفاع کے پارلیمانی سیکرٹری برائن مے کا کہنا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے استقبال کے لیے 50,000 ڈالر مختص کرنا نامناسب تھا۔ ان کے تبصرے کینیڈا کے پارلیمنٹیرین ٹام کیمیک کی ایک شعلہ انگیز تقریر کے جواب میں آئے جنہوں نے کینیڈا کے ٹیکس دہندگان کی رقم سے COAS باجوہ کے استقبال کے لیے رقم منظور کرنے پر اپنی حکومت پر تنقید کی۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ میں جنرل باجوہ اور پاک آرمی پر حکومتیں الٹانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگے لیکن پاکستانیوں نے اس دفعہ انکا کوئی دفاع نہیں کیا… ورنہ پہلے فوج پر کوئی الزام لگاتا تھا تو عوام سوشل میڈیا پر بھر پور دفاع کیا کرتے تھے کیا عوام بھی نیوٹرل ہو گئے؟