خطے کے امن کے لیے پاکستان، چین، ایران اور روس کا بڑا فیصلہ

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔

جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اجلاس روس کی دعوت پر منعقد ہوا جس میں چاروں ممالک نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اجلاس میں افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور پُرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ افغانستان کو دہشتگردی، جنگ اور منشیات سے پاک ملک بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔ اس موقع پر افغان حکام پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشتگردی کے ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کریں۔
مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افغانستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے علاقائی سطح پر مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ چاروں ممالک نے افغانستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے، علاقائی روابط کے فروغ اور ہنگامی انسانی امداد جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔اعلامیے میں افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے متعلق سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے سہولتیں فراہم کرنا اور افغان خواتین و بچیوں کو تعلیم، روزگار اور معاشی مواقع تک رسائی دینا ناگزیر ہے۔چاروں ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری افغانستان میں قیامِ امن اور ترقی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے تاکہ ملک کو مستقل استحکام اور خطے کو دیرپا امن نصیب ہو سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔