ذاکر نائیک نے 165 فٹ بلندی سے چھلانگ کیوں لگائی ؟

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ذاکر نائیک نے 165 فٹ بلندی سے چھلانگ لگا لی  معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت افریقہ کے دورے پر ہیں  ۔

عالمی شہرت یافتہ مقرر اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے جنجا علاقے میں دریائے نیل کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر 165 فٹ (50 میٹر) سے زیادہ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک  نے تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر اور پیشہ ورانہ نگرانی کے ساتھ اس مشکل ترین تفریحی مہم کو کامیابی سے مکمل کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اس دل دہلا دینے والی جنگ کی تیاری کرتے، خطرناک چھلانگ لگاتے اور دریائے نیل کے بہتے پانی کے اوپر ہوا میں معلق دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ یوگنڈا کے شہر جنجا کو مشرقی افریقہ کا ایڈونچر کیپیٹل بھی کہا جاتا ہے جہاں بنجی جمپنگ، وائٹ واٹر رافٹنگ اور دیگر چیلنجنگ کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے لوکالو علاقے میں زیبرا اور امپالاس سمیت مختلف جانوروں کو دیکھا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا