اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم وزیراعظم نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں دیا
رمیز راجہ کی تبدیلی کی افواہیں تھم گئی ہیں۔
یاد رہے کہ رمیز راجہ کی بطور موجودہ چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان نے اگست 2021 میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں دی تھی جو تاحال اس عہدے پر فائز ہیں۔