اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے پی ٹی آئی کے وکلا نعیم پنجوتھہ، انتظار پنجوٹھ، خالد یوسف اور علی بخاری آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے چھٹی پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
اس سے پہلے بھی سائفر کیس کی سماعت ملتوی ہوتی رہی
گزشتہ دنوں بھی بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی کی جاتی رہی اور آج پھر سماعت ملتوی کردی گئی