اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سائفر کیس میں اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے بیان کی روشنی میں ضمانت منظور کی۔ اسد عمر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو اس وقت گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تاہم تحقیقات کے دوران شواہد سامنے آتے ہیں یا نہیں یہ وقت پر پتہ چلے گا۔ ایف آئی آر میں اسد عمر کا نام نہیں
اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ شاہ خاور سے کہیں کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت نہ کریں۔ شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ کوئی ثبوت سامنے آئے تو اسد عمر کو آگاہ کیا جائے گا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔