اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ مقدمات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر درج کیے گئےذرائع کے مطابق مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں جعلسازی کے ذریعے سرکاری زمین کسی کے نام منتقل کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری اراضی الاٹ کرنے کا جعلی لیٹر تیار کیا۔ 1986 میں عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے کی 900 کنال سرکاری اراضی جعلسازی کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔