اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مختلف علاقوں میں ڈیزل اور پیٹرول کے حصول کے لیے ہنگامے پھوٹ پڑے۔ جھڑپوں اور پولیس کی فائرنگ سے تین فوجی اور چار شہری زخمی ہوئے۔
پیٹرول اور ڈیزل کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں پیٹرول پمپس اور گیس اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے فوج تعینات کردی گئی ہے۔ سری لنکا کو بدترین معاشی بحران اور ایندھن سمیت خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔
سری لنکا جو پچھلے دنوں دیوالیہ ہوگیا ہے اب وہاں پر حالا ت انتہائی خراب ہیں پٹرول ناپید ہوگیاہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی بھی کمی ہے لوگ روٹی کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں
سری لنکا میں مظاہروں میں آئے روز شدت آرہی ہے۔