اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ظفر اقبال نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان گرفتاری دیتے ہیں تو آئی جی کو کہہ دیتے ہیں کہ انہیں گرفتار نہ کریں اگر عمران خان سرنڈر کرتے ہیں تو وہ آئی جی کو گرفتار کرنے سے روک دیتے ہیں۔
اس موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان انڈرٹیکنگ دینے کو تیار ہیں کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈر ٹیکنگ کا کنسیپٹ کہاں سے آگیا
جج نے کہا کہ یہ تو دنیا کا سب سے مہنگا وارنٹ بن گیا کروڑوں روپے خرچ کر دیئے آپ احتجاج کر لیتے
اس موقع پر خواجہ حارث نے کہا کہ آپ کے پاس دو آپشن ہیں پہلا آپشن ہے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عمران خان انڈر ٹیکنگ دے رہے ہیں دوسرا آپشن آپ ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیں اس موقع پر جج نےکہا کہ الیکشن کمیشن کو بلا لیتے ہیں
سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا گیا ہے