عمران خان نے پھراوور سیزسے ترسیلا ت زر کے بائیکا ٹ کی اپیل کردی

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر کے بائیکاٹ کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کے بائیکاٹ کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ترسیلات زر بھیجنے سے حکومت مضبوط ہو جائے گی بائیکاٹ مہم حکومت کو مشکل میں ڈال دے گا

عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ شروع ہونے والی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت اس ہفتے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر تعطل کا شکار ہے۔

ایک اور ایکس پیغام میں عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے اور خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور شٹر ڈاؤن کیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com