پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے دل سنبھال لیا اور ایکس پر لکھا کہ ہم کس چیز کا بائیکاٹ کر رہے ہیں؟ ہم کہاں ہڑتال کریں؟ ہم کیا کریں کوئی مجھے بتائے کہ کیا کرنا ہے؟ فی الحال میں اپنے رب سے صرف دعا ہی کرسکتی ہوں، کوئی بتائے کہ کیا کرنا ہے، کہاں سے شروع کرنا ہے۔
A hospital. A HOSPITAL!
What do we boycott? Where do we strike? What do we do? Someone tell me what to do! All I am able to do currently is pray and cry to my Lord, hold my dear ones close and write on this platform. Someone tell us what to do, where to begin.
— Ushna Shah (@ushnashah) October 17, 2023
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر خطے میں جاری صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے اس تنازعے کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے غزہ تک امداد پہنچانے کی اجازت کی اپیل کی ہے۔
THERE MUST BE AN IMMEDIATE CEASEFIRE.
ALLOW HUMANITARIAN AID TO REACH GAZA.
Is the blood of thousands of innocent Palestinians not enough?Please raise your voices!
— Osman Khalid Butt 🇵🇸 (@aClockworkObi) October 17, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ فوری بند ہونی چاہیے، امداد کو غزہ تک پہنچنے دی جائے، کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں؟
گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے ہیش ٹیگ فری فلسطین کا استعمال کرکے خود کو مظلوم ظاہر کرنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی فلسطینی جانوں کے ضیاع پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں ٹوئٹر (X) سے دور رہوں گی، میں ہسپتالوں میں بچوں کے جسم کے اعضاء اس طرح نہیں دیکھ سکتی