اسرائیل سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کراسنگ کے اردگرد سڑک کی مرمت کی ضرورت ہے، اس لیے ممکنہ طور پر جمعہ کو امدادی ٹرک بھیجے جائیں گے، امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں انتہائی ضروری سامان بھیجا جائے گا جب کہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ کا فیصلہ صورتحال کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
جو بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر حماس امداد ضبط کر لیتی ہے یا اسے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو امداد کی ترسیل روک دی جائے گی۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کا غزہ میں ایک اسپتال کو نشانہ بنانے اور 500 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے ایک روز بعد اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔