اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ میں خونی باب لکھ رہے ہیں۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شرپسندوں کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کو گاڑیوں سے کچلنے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے احتجاج کے دوران 4 رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے آپ کے بیٹے اور بھائی تھے۔ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے مبینہ طور پر رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار جاں بحق جب کہ 5 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔