فضل الرحمان بھی صدر کے امیدوار ہیں اور نگران حکومت میں زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے اضافے کی سمری بھجوا دی  ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مفتاح ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط لے کر آئے تھے، ڈار کے بہت سے منصوبے تھے لیکن آخر کار آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے سوا کوئی منصوبہ نظر نہیں آیا، بیمار معیشت اور عوام کی ابتر حالت قابل رحم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر، بجلی، گیس، آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا۔ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے لیکن دیوالیہ ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ پاکستان کو ماہانہ 4 ارب ڈالر کی درآمدات کی ضرورت ہے، شرح نمو صفر ہے، برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، ترسیلات نہیں آ رہیں

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دبئی میں ہونے والے اہم سیاسی اجلاس میں شامل نہ ہونے والے مولانا فضل الرحمان بھی صدر کے امیدوار ہیں اور نگران حکومت میں زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں۔ خاموشی معنی خیز ہے، نواز شریف عبادت میں مصروف ہیں، انہیں غریبوں کا دکھ بانٹنے کی فرصت نہیں

انہوں نے کہا کہ عوام کو قومی معاملات میں شریک نہ کیا گیا تو سیاسی اور معاشی بحران میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ نگران حکومت آنے پر پتہ چلے گا کہ انتخابات کب ہوں گے اور کس معیار کے ہوں گے، اگر پی ڈی ایم نے نگران حکومت کے عہدے بانٹنے میں ہوشیاری دکھائی تو انتخابات وقت سے پہلے ہی متنازعہ بن جائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام اب بے ہوش نہیں، باشعور ہو کر سب کچھ سمجھ چکے ہیں۔ نگران حکومت نے آپس میں تقسیم کر کے غریبوں کو ڈانٹ پلائی تو مسائل مزید سنگین اور پیچیدہ ہو جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com