اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قبل از وقت انتخابات ، جرمن صدر نے اسمبلی تحیل کر دی
جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئر نے چانسلر اولاف شولز کی حکومت کے خاتمے کے بعد 23 فروری کو ہونے والے ایوان زیریں کے انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئر نے قبل از وقت انتخابات کی تیاری کے لیے برلن میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خطرناک وقتوں میں استحکام کے لیے ایسی حکومت ہونی چاہیے جو اپنا کردار ادا کرے اور پارلیمنٹ میں اس کی واضح اکثریت ہو۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سیاست کی توجہ مسائل کے حل پر ہونی چاہیے اور انتخابی مہم شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر نے مخلوط حکومت بنائی تھی لیکن اس ماہ کے شروع میں اعتماد کھو بیٹھے اور ان کے وزیر خزانہ کرسچن لینڈنر کے فری ڈیموکریٹس نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمن انتخابات کے حوالے سے ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SDP) پر 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، انتہائی دائیں بازو کے متبادل برائے جرمنی (AfD) کو SPD پر معمولی برتری حاصل ہے، اور گرینز، جو حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں، چوتھے نمبر پر ہیں۔