اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لازمی اخراجات کی تفصیلات کی منظوری دی گئی جس میں مقامی قرضوں کی ادائیگی اور سروسنگ کے لیے 230.93 ٹریلین روپے رکھے گئے ہیں۔
پنشن کے لیے 3.45 ارب روپے، گرانٹس اور سبسڈیز کے لیے 22 ارب روپے، سپریم کورٹ کے لیے 3.9 ارب روپے اور انتخابات کے لیے 6.28 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے لیے 2.70 ارب روپے، سینیٹ کے لیے 2.34 ارب روپے، صدر کے عملے اور فیملی کے لیے 645 ملین روپے اور اہلکاروں کے الاؤنسز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح 2023 کے انتخابات کے لیے 6 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ 52 ہزار روپے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 30 جون 2023 تک 1 ارب 122 ملین روپے،
بیرونی ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کے لیے 296.87 ارب روپے اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 44.46 ٹریلین روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔
قومی اسمبلی نے 30 وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کے لیے 4577 ارب روپے سے زائد کے 83 مطالبات بھی منظور کر لیے۔