اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ایک پالیسی بنائی ہے جس کے تحت لائسنس ہولڈر کو بھنگ کے بیج خریدنے، درآمد کرنے اور کاشت کرنے کا اختیار دیا جائے گا
پالیسی کے تحت، اتھارٹی کے بورڈ آف گورننس میں چھ وزارتیں اور صوبائی چیف سیکرٹریز ہوں گے، جو کہ بھنگ کی خریداری، بیج کی درآمد، کاشت اور نقل و حمل پر انسداد منشیات فورس کی کڑی نگرانی کریں گے۔
اینٹی نارکوٹکس ڈویژن بھنگ لگانے، مینوفیکچرنگ اور پودے لگانے کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول کو بھی دیکھے گی اور اینٹی نارکوٹکس فورس سرمایہ کاروں کے متعارف کرائے گئے بیجوں کا آڈٹ کرے گی۔
اتھارٹی وفاقی کابینہ سے پالیسی کی حتمی منظوری کے ساتھ سرمایہ کاروں کو لائسنس جاری کرے گی