اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کو موجودہ بجٹ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی ہدایات اور شرائط پر چلنا اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مالی سال 23-2022 کے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باوجود 3 گھنٹے جاری رہا۔
شیری رحمان سمیت تقریباً تمام قانون سازوں نے عمران خان کی حکومت کو ملکی معیشت کو تباہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ 4 سالوں میں ملک کو دیوالیہ کر دیا، اب ملکی معیشت تباہی کا شکار ہو گئی ہے
شیری رحمان نے کہا کہ سابق حکومت کے غلط فیصلوں کی سیاسی قیمت ہمیں چکانی پڑے گی، عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سری لنکا کی طرح دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہا ہے
شیری رحمان نے کہا کہ "پاکستان ڈھلوان سے اترنے والی ٹرین کی طرح تیزی سے گر رہا تھا، اب اتحادی حکومت نے اسے روک دیا ہے اور کچھ نہیں ہوا، اسے کہتے ہیں بحران سے نمٹنا”۔
شیری رحمان نے کہا کہ کوئی بھی حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی لیکن قوم کو مزید مشکل فیصلے برداشت کرنا ہوں گے۔