8
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکنِ صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ رہبر میں تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، جہاں پولیس نے رکن اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں **معین قریشی کی گرفتاری کی اطلاع بھی سامنے آئی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑیوں پر لاٹھیاں برسائیں، شیشے توڑ دیے اور اراکین اسمبلی پر تشدد کیایہاں تک کہ ان کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے۔
دوسری جانب ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ریلی میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنان نے پولیس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کے سر پر شدید چوٹ آئی۔