اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں بادل چھا گئے ہیں اور بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث لاہور میں سردی شدت اختیار کر گئی ہے۔.
صوبائی دارالحکومت میں صبح سویرے ہونے والی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا اور خشک سردی کا زور توڑ دیا۔.
لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جن میں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، کلمہ چوک اور گارڈن ٹاؤن شامل ہیں دن میں بارش بھی متوقع ہے اس کے علاوہ قصور، کہنہ، پاکپتن اور رینالہ خورد میں بھی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔.
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم انتہائی سرد ہونے کا امکان ہے۔. گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی بارش اور پہاڑوں میں ہلکی برف باری کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔.
موسم کی پیشن گوئی کرنے والوں کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔.
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سردی جم رہی ہے۔. لیہہ میں پارا منفی 13، اسکردو مائنس 11، گوپیس مائنس 9، گلگت، دیر مائنس 8، استور مائنس 7، قلات، باگروٹ مائنس 6، کوئٹہ، زیارت اور چترال مائنس 5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔.
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید سرد موسم کی پیش گوئی کی ہے۔.