اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میئر صادق خان نے شہر میں ٹریفک کنجیشن چارج کے نظام میں اہم اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔
اب الیکٹرک گاڑیوں کو بھی روزانہ کنجیشن فیس ادا کرنا ہوگی، کیونکہ پہلے انہیں مکمل رعایت حاصل تھی، جو ختم کر دی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ تبدیلی 2 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ نئے نظام کے تحت الیکٹرک کاریں اور وینز اب بھی رعایت حاصل کر سکتی ہیں، مگر یہ محدود ہو گی۔ آٹو پے رجسٹریشن کے ذریعے الیکٹرک کاروں کو 25 فیصد اور بڑی الیکٹرک وینز و گاڑیوں کو 50 فیصد رعایت ملے گی روزانہ چارج میں اضافہ، دیر سے ادائیگی پر زیادہ جرمانہ ،میئر کے اعلان کے مطابق روزانہ کنجیشن چارج 15 پاؤنڈ سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دیا گیا ہے، اور اگر ادائیگی میں دیر ہوئی تو چارج 21 پاؤنڈ تک پہنچ جائے گا۔ صادق خان نے کہا کہ یہ اقدام ٹریفک کو کم کرنے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ ہمیشہ عارضی تھا اور اب نئے نظام سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کی توقع ہے۔