مدینہ منورہ ایک بار پھر ’صحت مند شہر‘ قرار، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اعتراف 

  اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)  سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر صحت مند شہر‘  کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے مدینہ کو اپنے 80 سخت معیاروں پر پورا اترنے کے بعد دوبارہ صحت مند شہر کے طور پر تسلیم کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کی ترقی، صحت عامہ، ماحولیاتی بہتری اور شہری سہولیات میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان  نے سعودی وزیر صحت کی موجودگی میں عالمی ادارہ صحت کا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ اس موقع پر شہزادہ سلمان نے کہا کہ مدینہ کا دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ حاصل کرنا، مملکت کی قیادت کے اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے پختہ عزم کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کی مسلسل ترقی اور بہتری نہ صرف سعودی عرب بلکہ علاقائی و بین الاقوامی سطح پر بھی ایک مثالی ماڈل بن چکی ہے۔یاد رہے کہ مدینہ منورہ کو پہلی بار 2019 میں صحت مند شہر  کا درجہ دیا گیا تھا، اور اب دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنا اس بات کا اظہار ہے کہ شہر میں شہری منصوبہ بندی، صحت کی سہولیات، عوامی خدمات، صاف ستھرا ماحول اور سماجی فلاح کے شعبوں میں پائیدار بہتری جاری ہے۔عالمی ادارہ صحت کے صحت مند شہر پروگرام کے تحت شہروں کو مختلف زمروں میں جانچا جاتا ہے جن میں صحت عامہ کی سہولیات، پینے کے صاف پانی کی دستیابی، ماحولیاتی تحفظ، ہوا کے معیار، عوامی مقامات کی صفائی، شہریوں کی شمولیت، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے والے اقدامات اور سماجی انصاف جیسے شعبے شامل ہیں۔مدینہ کے ساتھ ساتھ طائف، تبوک، درعیہ   اور دیگر 14 سعودی شہر بھی صحت مند ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں، جو سعودی وژن 2030 کے تحت عوامی فلاح و بہبود اور جدید شہری ترقی کی حکومتی ترجیحات کا مظہر ہے۔مدینہ منورہ کی یہ کامیابی صرف مقامی سطح پر نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی سعودی عرب کے صحت اور شہری ترقی کے وژن کو اجاگر کرتی ہے، جہاں روایتی اقدار اور جدید طرز زندگی میں بہترین توازن قائم کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔