اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مشرقی لیبیا میں خود ساختہ حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد کے مطابق اب بھی ہزاروں افراد لاپتہ ہیں تاہم انہوں نے اعداد و شمار کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
دوسری جانب بن غازی میں ہلال احمر نے ڈینیئل طوفان سے ڈیرنا شہر میں کم از کم 150 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تنظیم کے سربراہ قیس فقیری نے الجزیرہ کو بتایا کہ شہر میں پانی کی سطح تین میٹر (10 فٹ) بلند ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 250 تک بڑھ سکتی ہے۔ڈیرنا میونسپل کونسل نے بتایا کہ شہر میں دو بند بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر مکمل طور پر پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر فوٹیج میں لوگوں کو اپنی گاڑیوں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے دکھایا گیا جب ٹائیفون ڈینیل اتوار اور پیر کو بن غازی، سوسا، بیدا، المرج اور درنا شہروں سے ٹکرایا۔