آج خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: جھنگ 81، راولپنڈی اسلام آباد گولڑہ 41، زیروپوائنٹ 35، بوکرا 34، سید پور گوجرانوالہ 25، جہلم 23، کوٹ ادو، نورپورتھل 22، گجرات، مری 19، لاہور ۔ نارووال 16، قصور 15، سیالکوٹ منڈی بہاؤالدین 13، حافظ آباد 11، منگلا 10، چکوال 06، ڈی جی خان (فورٹ منرو) 3، اٹک 02، جوہر آباد، فیصل آباد 01، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 13، بالاکوٹ 10، کاکول، دیر 02، دروش، کالام 01، کشمیر: کوٹلی 22، گڑھی دوپٹہ 18، راولاکوٹ 11 اور مظفر آبا د میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو اور دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ۔