رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا جبکہ گھوڑوں اور اونٹوں کی تعداد جوں کی توں رہی
حکومت کی مالی سال 2021-22 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ کی سطح پر برقرار ہے اور اونٹوں کی تعداد بھی 11 لاکھ کی سطح پر برقرار ہے
دریں اثناء رواں مالی سال کے دوران ملک میں دودھ کی پیداوار 63.68 ملین ٹن سے بڑھ کر 65.745 ملین ٹن ہو گئی ہے۔ اسی طرح انڈوں کی پیداوار بھی بڑھ کر 22.51 ارب تک پہنچ گئی ہے۔