اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکانٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جواب داخل کرادیا۔ چوہدری مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکا ئونٹس ہیں۔
نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق ایف آئی اے کے سوالات پر مونس الہی نے نواز چپڑاسی کے بارے میں جاننے کی تردید کی ہے جب کہ نواز بھٹی کے شیئرز کے حوالے سے جواب نفی میں آیا ہے۔
مونس الہی نے کہا ہے کہ نواز بھٹی چپڑاسی کے اکا ئونٹس کے بارے میں نہیں جانتا ، میرے بھائی نے مجھے تحفے کے طور پر شیئرز دیے جس سے ایکس کیپیٹل لمیٹڈ کے ذریعے 16.2 فیصد شیئرز ملے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے مونس الہی اور دیگر ملزمان کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ایف آئی اے نے مونس الہی سے 33 سوالات کے جواب طلب کیے تھے۔