مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے لاہور نے مونس الہی اور دیگر کے خلاف 72 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کو بھی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔
مسلم لیگ ق کے رہنما کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی دو سال قبل شروع کی گئی تھی۔ کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں گرفتار ملزم نواز بھٹی سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا بھتیجا ہے جبکہ ملزم مظہر عباس چپڑاسی ہے۔