311
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر بحث اور میثاق معیشت پر طویل المدتی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے تاجر اکٹھے ہوں، سرمایہ کاری کی ضمانت دیتا ہوں، پہلے لوگوں کو امیر بنائیں پاکستان میں اب آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجر برادری کا خیال رکھا ہے، معیشت کی بہتری ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے، معیشت پانچ دس سال کے لیے نہیں بلکہ نسلوں کے لیے بنتی ہے۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، گوادر 70 سال سے ہے، کوئی نہیں دیکھ رہا تھا، میں نے گوادر پر چین کے ساتھ معاہدہ کیا، برآمدات بڑھانے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پیسہ لیتا ہے تو واپس لے جاتا ہے، غیر ملکی سرمایہ کار ایک ڈالر کے 5 ڈالر کماتا ہے، دفاعی اخراجات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔