100
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ شہید ڈولفن اہلکار کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید برآں ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔