واٹس ایپ نے اپنے گروپ وائس کال میں کئی فیچرز کو اپ ڈیٹ کیا ہے، گروپ کال فیچر میں نئے ٹولز شامل کرنے کا مقصد بات چیت کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنا ہے۔
واٹس ایپ کی گروپ وائس کالز میں ہونے والی تبدیلیوں میں کئی سالوں میں بہتری آئی ہے۔ واٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ سے آئی فون میں واٹس ایپ ڈیٹا کی منتقلی پر ایک اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔
تبدیلیوں کے بعد اب ایک بینر نوٹیفکیشن ظاہر ہوگا جب کوئی شخص گروپ وائس کال میں شامل ہوگا۔ پہلے، یہ ممکن تھا کہ اگر بات چیت بڑے پیمانے پر اور آف اسکرین پر ہو رہی ہو، تو کوئی شخص کال میں شریک نہ ہو اور آپ اس خیال کے بغیر بات کرتے چلے جائیں۔
اب ایک بڑا نوٹیفکیشن ظاہر ہوگا جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ کوئی کال میں شامل ہوا ہے۔ یہ بڑی چیٹس میں بھی ہوگا اور چاہے کسی کا نام اسکرین پر ظاہر ہونے والی فہرست میں نہ ہو۔
واٹس ایپ جلد ہی ایک اور فیچر متعارف کرائے گا جس میں دوسرے لوگوں کی آواز کو خاموش کیا جا سکے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ کال کرنے والے کے ارد گرد سے آنے والی آواز کو بھی خاموش کیا جا سکتا ہے۔