اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنے چینلز کا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔
چینلز ایک نشریاتی خصوصیت ہے جسے مشہور شخصیات اور کھیلوں کی ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس کا اشتراک کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کا ایسا فیچر متعارف جس کا صارفین نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا
یہ فیچر ایک نئے اپڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ عام چیٹ سے الگ ہوگا۔میسجنگ ایپ نے پہلی بار جون کے شروع میں سنگاپور اور کولمبیا میں اس فیچر کو متعارف کرایا۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی رول آؤٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر واٹس ایپ چینلز متعارف کرانے جا رہے ہیں اور ہزاروں نئے چینلز شامل کیے جائیں گے جنہیں صارفین واٹس ایپ پر فالو کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ صارفین ان چینلز کو نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے۔