واٹس ایپ گروپ میں اب 500 لوگوں کو شامل کیا جا سکے گا

میٹا کی ملکیت والی سب سے مقبول میسنجر ایپ واٹس ایپ نے مئی 2022 میں ری ایکشن فیچر متعارف کرایا اور گروپ چیٹ ممبرز کی تعداد کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا۔

یہ فیچر اب واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ صارفین اب 256 کے بجائے 512 افراد کو گروپ میں شامل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر 2 جی بی تک فائل اپ لوڈ اور گروپ ممبرز میں اضافہ
یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں ان تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس واٹس ایپ اپ ٹو ڈیٹ ہے۔

اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا یہ فیچر دستیاب ہے تو ایپ کو کھولیں اور 3 ڈاٹ مینو پر کلک کریں۔

اس مینو میں گروپ بنائیں کے آپشن پر کلک کریں اور اپنے رابطوں میں سے ایک یا 2 کے نام منتخب کریں۔

ایسا کرنے سے نئے گروپ کی سرخی کے نیچے ظاہر ہو گا کہ آپ نے 512 ممبران میں سے کتنے کو منتخب کیا ہے۔

ویسے تو ٹیلی گرام کا ایک گروپ 200,000 افراد کو ایڈ کر سکتا ہے لیکن واٹس ایپ میں ایک طویل عرصے سے ایک گروپ کی حد 256 ممبرز تھی۔

لہذا یہ نیا اضافہ یقینا مقبول گروپوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

مئی میں، واٹس ایپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مانگی جانے والی درخواستوں میں سے ایک گروپ چیٹ میں اراکین کی تعداد میں اضافہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ "اب ہم 512 افراد کو گروپ میں شامل کرنے کا آپشن شامل کر رہے ہیں۔”
گروپ ممبران کی تعداد میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حال ہی میں واٹس ایپ نے میسنجر میں فائل کا سائز 10 ایم بی سے بڑھا کر 2 جی بی کر دیا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فائلیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی اور کاروبار اور اسکول گروپس کی مدد کریں گی۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca