اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ پہنچنے کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانی تیراک تاحال نہ مل سکے
17 جون سے شروع ہونے والی 19ویں فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بڈاپیسٹ جانے والی چار رکنی قومی ٹیم کے 22 سالہ فیضان اکبر لاپتہ ہیں۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 18 جون کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے
سیلف فنانسنگ کی بنیاد پر ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والے فیضان اکبر کو 100 میٹر بیک اسٹروک میں مقابلہ کرنا تھا لیکن وہ مقابلے سے پہلے ہی غائب ہو گئے۔
دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل فیضان اکبر کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔
سوئمنگ فیڈریشن کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے