وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء اور سرکاری افسران کا پٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام وزراء اور سندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کا کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کے پٹرول کوٹہ میں 40 فیصد کمی سے خزانے پر بوجھ کم ہو گا۔